برازیل نے میکسیکو کو دو صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

میکسیکو کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ وہ کبھی بھی ناک آؤٹ راؤنڈ کا میچ نہیں جیتی جس میں وہ پہلے برتری حاصل نہ کرے اور دوسری جانب برازیل کبھی وہ میچ نہیں ہاری جس میں نیمار گول کرے۔

اور یہی پیر کو فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں برازیل اور میکسیکو کے درمیان میچ ہوا جب برازیل نے میکسیکو کو دو صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
برازیل کی جانب سے پہلا گول نیمار نے کیا لیکن دوسرے گول میں بھی نیمار کا بہت اہم کردار تھا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ میکسیکو نے بڑا دلیرانہ کھیل کھیلا اور گول کرنے کی انتھک کوششیں کیں لیکن وہ برازیل سے بہتر کھیل پیش نہ کر سکی۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018 کے اپنے پہلے میچ میں میکسیکو کے کھلاڑی ہرونگ لوزانو نے جب جرمنی کے خلاف گول کیا تھا تو میکسیکو کی عوام نے چھلانگیں ماریں۔

دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا لیکن پہلے ہاف میں میکسیکو کی تیز رفتاری کے بعد میکسیکو دوسری ٹیم میں تھکی ہوئی لگی۔ تاہم پہلے ہاف کے آخری لمحات میں برازیل نے میچ پر گرفت مضبوط کرنی شروع کی۔

برازیل متواتر 13 ورلڈ کپس سے پہلے راؤنڈ سے ناک آؤٹ راؤنڈ تک پہنچا ہے جو کہ سب سے زیادہ ہے۔ دوسری جانب میکسیکو کی ٹیم اس حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے وہ سات بار ناک آؤٹ سٹیج پر پہنچی ہے۔

آج سے عین آٹھ سال قبل 2 جولائی 2010 کو برازیل ورلڈ کپ کا میچ ہارا تھا اور اس میچ میں برازیل کو برتری حاصل تھی۔ یہ کوارٹر فائنل میچ تھا جس میں نیدرلینڈز نے برازیل کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں