اوورسیز پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی سہولت دینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت کا معاملہ کافی عرصے سے زیرغور ہے، سمندر پار پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی سہولت کیلئے کئی پائلٹ پراجیکٹ ہونے ہیں تاہم قانون اس مرحلے پر کسی بھی انتخاب میں ای ووٹنگ کی اجازت نہیں دیتا۔

 الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی سہولت دینے کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ای ووٹنگ کی سہولت دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے ای ووٹنگ کی سہولت دینے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بےبنیاد ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت کا معاملہ کافی عرصے سے زیر غور ہے، سمندر پار پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی سہولت کے لئے کئی پائلٹ پراجیکٹ ہونے ہیں تاہم قانون اس مرحلے پر کسی بھی انتخاب میں ای ووٹنگ کی اجازت نہیں دیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں