صوبائی حکومت زراعت کے شعبے کی بہتری کے لیےانقلابی اقدامات کر رہی ہے ،شجرکاری سے ایگروٹورازم کو بھی فروغ حاصل ہو گا : کاظم میثم
سکردو: وزیر زراعت محمد میثم کاظم نے کہا ہے کہ رواں سال بلین ٹری منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں 13 لاکھ 80 ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔ صوبائی حکومت زراعت کے شعبے کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔ شجرکاری کو فروغ دے کر جہاں کسانوں کی معاشی حالت بہتر کی جاسکتی ہےاس شعبے کی بہتری سے دیکر ٹورزم کے فروغ میں مدد ملے گی