گلگت بلتستان کا خطہ سونا اگلنے والا خطہ ہے : وزیر زراعت جی بی کاظم میثم

زراعت کے شعبے کی بہتری کے لئے ابھی تک پلان نہیں بنایا گیا ہے: وزیر زراعت جی بی کاظم میثم

ہنزہ: وزیر زراعت لائیوسٹاک اینڈ فیشریز کاظم میثم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا خطہ سونا اگلنے والا خطہ ہے یہاں زراعت کے بڑے مواقعے موجود ہیں جن سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں گلگت بلتستان میں زراعت کے شعبے کی بہتری کے لئے ابھی تک پلان نہیں بنایا گیا ہے گلگت بلتستان کا ستر فیصد آبادی کا دارومدار زراعت پر ہے میری کوشش ہے کہ ہنزہ اور اسکردو اور تمام اضلاع میں فلوری اگریکلچر کو لایا جائے اس میں خواتین فائدہ آٹھا سکتی ہیں وزیر اعظم پاکستان کی خواہش کے مطابق ون ویلج ون پروڈیکٹ پر کا کرینگے زیتون کے پیداوار کے لئے ہمارا خطہ بہت موزوں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنزہ ناصر آباد میں محکمہ زراعت ہنزہ کے زیر اہتمام سونامی بلین ٹری منصوبے کے آغاز کے سلسلے میں منعقد تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں