چہلم شہدائے کربلا، شیعہ سنی وحدت کا عظیم مظہر ہو گا: راجہ ناصر جعفری

علامہ راجہ ناصر جعفری نے کہا کہ عزاداری کے جلوسوں کو تحفظ اور سہولیات کی فراہمی متعلقہ ریاستی اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے۔جسے ہر حال میں پورا کیا جانا چاہیے۔اس بار چہلم شہدائے کربل اشیعہ سنی وحدت کا شاندار مظہر ہو گا۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈیٹس آرگنائزیشن برادر عارف الجانی سمیت دیگرمذہبی رہنماﺅں اور علماء کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری کے جلوسوں کو تحفظ اور سہولیات کی فراہمی متعلقہ ریاستی اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے۔جسے ہر حال میں پورا کیا جانا چاہیے۔اس بار چہلم شہدائے کربل اشیعہ سنی وحدت کا شاندار مظہر ہو گا۔ اب حسینی اور یزیدی گروہوں کی شناخت کا وقت آگیا ہے۔ دنیا دیکھے گی کہ حسینیت اکثریت میں اور یزیدی ٹولے اقلیت میں ہیں۔ حکومت ملک بھر میں چہلم کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے۔ ایک طرف تو وطن عزیز میں مذہبی منافرت پھیلانے والے تکفیری گروہوں کے آزادانہ اجتماع منعقد ہو رہے ہیں جب کہ دوسری طرف تشیع کو ان کی عبادت سے روکنے کے لیے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے خطہ اسلام دشمن قوتوں کے نشانے پر ہے۔طاقت کے توازن کی ایشیا کی جانب منتقلی کو روکنے کے لیے امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان سمیت مختلف ممالک کو عدم استحکام کا شکار کر رہے ہیں، اس مقصد کے لیے مذہبی منافرت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ترکی ،شام اوردیگر اسلامی ممالک کو توڑنے کے لیے آٹھ ہزار ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ماضی کی ”تقسیم کرو اور حکومت کرو” کی پالیسی کو ایک بار پھر دہرایا جا رہا ہے۔پاکستان میں مختلف مسالک کے مابین علمی اختلافات کو نفرت اور دشمنی میں بدلنے کے لیے پاکستان میں کالعدم جماعتوں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔یہ مذہبی منافرت ملک کے لیے نقصاندہ اور دشمنوں کے لیے نفع بخش ثابت ہو گی،مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام سے اس کھیل کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔شیعہ سنی علما کو بابصیرت کردار ادا کرنے کے لیے میدان میں آنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عالم استعماری قوتوں نے مختلف ممالک کو تباہ کرنے کے لیے وہاں کے معاشی اور سیاسی ڈھانچے کو مفلوج کیا لبنان کی مثال سب کے سامنے ہے۔قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا۔ پریس کانفرنس میں مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈیٹس آرگنائزیشن برادر عارف الجانی سمیت انجمن جانثار ان کے رہنما بھی شریک تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں