جو افراد اس سال زیارت کے لیے حاضر نہ ہو سکے ان کی جانب سے زیارت اربعین کی ادائیگی

الکفیل گلوبل نیٹ ورک نے پوری دنیا سے اہل بیت علیہ السلام کے پیروکاروں اور جانثاروں کے لیے جو اس سال کرونا وبا کے پیش نظر خصوصی انتظامات کی وجہ سے زیارت اربعین ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں ایک ویب سائٹ متعارف کرائی ہے۔ ایسے زائرین اپنے نام درج ذیل لنک پر اپنے نام رجسٹر کرائیں تاکہ ان کی طرف سے بھی زیارت کی ادائیگی کا اہتمام کیا جاسکے۔ لنک ذیل میں دیا گیا ہے۔

https://alkafeel.net/zyara

زیارت العباس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے نیٹ ورک ڈویژن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک ممبر مسٹر حیدر طالب عبدالامیر کے مطابق الفکیل نیٹ ورک پر پراکسی زیارت کی خدمت درحقیقت حاضر نہ ہو سکنے والے حضرات کی جانب سے خصوصی زیارت کی ادائیگی کی ذمہ داری اٹھا رہےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال عراق سے اور دنیا کے دیگر ممالک سے زائرین کرونا کی وجہ سے بارڈرکی بندش یا دیگرپابندیوں کی وجہ سے حاضری سے محروم رہے اس لیے ہم نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ خصوصی سروس فراہم کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سال کے آغاز میں یعنی زیارت کی تاریخ‌سے دس دن پہلے سے‌اس پیج کو متعارف کروایا تا کہ اس زیارت کے لیے زائرین کے لیے رجسٹریشن کا کام کیا جاسکے۔ تاکہ زیادہ سےزیادہ زائرین اس سائٹ پررجسٹرہوسکیں اس کے علاوہ سوشل نیٹ ورکس بھی ایسے افرادکی مدد کر رہے ہیں‌ جبکہ رجسٹر ہونے والے افراد کی جانب سے ال عباس علیہ السلام کی مقدس زیارت کے سید خادمین بھی زیارت کا فریضہ سرانجام دیں گے۔

رجسٹرہونے والے افرادکی جانب سے زیارت کا فریضہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابا الفضل عباس علیہ السلام کی مقدس زیارت پرحاضری کے علاوہ زیارات اور دعاؤں کی مدد سے ادا کیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں