سیپ اساتذہ کی مستقلی میں تاخیری حربے کے خلاف احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، آغا علی رضوی

سکردو (نمائندہ اردو خبریں) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیپ اساتذہ کی مستقلی میں تاخیری حربہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ محرم کے پہلے عشرے میں کمشنر بلتستان کی موجودگی میں ڈائیریکٹر بلتستان نے چودہ محرم تک کمیٹی بناکر سیپ اساتذہ کے تحفظات دور کر کے انٹرویو شیڈول کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن تاحال وعدہ وفا نہیں ہوسکا ہے۔ نگران وزیر اعلی سے بھی مطالبہ ہے کہ فوری طور پر بلتس کے انٹرویو کو فوری شیڈول کرکے اساتذہ کی مستقلی کو یقینی بنائے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ مزید تاخیر کیے بغیر فوری طور پر انٹرویو کو شیڈول کیا جائے بصورت دیگر اساتذہ کے ساتھ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں