وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات؛ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وفاقی کابینہ کے اراکین اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں