مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں اور ایک خاتون کو شہید کردیا۔

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی افواج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں سمیت ایک خواتین کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سرینگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوان اور ایک 45 سالہ خاتون کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہادتوں کے بعد بھی بھارتی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جب کہ کسی بھی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی سوپور میں قابض افواج نے تجر شریف کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران عرفان احمد نامی نوجوان کو حراست میں لیا اور رات گئے نوجوان کی تشدد زدہ لاش پھینک گئے جب کہ اُڑی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گولیاں مارکر شہید کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں