تارکین وطن جرمنی کی سیاست میں عملی حصہ لیں:شارق جاوید

فرینکفرٹ(سیّد اقبال حیدر)جرمنی کے بڑے اور اہم صنعتی شہر میونخ میں مقیم پاکستانی نژاد شارق جاوید نے جرمنی کی مقامی سیاست میں مقبولیت سے اپنا مقام بنا لیا ہے،میونخ کی ایک میونسپلٹی جس میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد رہتے ہیں شارق جاوید اس میونسپلٹی Pasing.Aubing کی نئی انتظامیہ کے بورڈ ر کے رکن منتخب ہوئے ہیں،شارق جاوید کو یہ بھی اعزاز حاصل ہوا کہ وہ اس بورڈ میں واحد غیرملکی منتخب ہوئے، شارق جاوید پاکستان سے الیکٹرکل انجیینیرنگ کرنے کے بعد ماسٹرز کے لئے سویڈن آئے اور بعد ازاں ریسرچ پراجیکٹ کے لئے جرمنی کے شہر آخن میں مقیم رہے،تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایک جرمن کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے ساتھ ساتھ جرمنی کی سیاست میں فعال ہوئے،اور آج کل جرمنی کے شہر میونخ میں اپنی قابلیت کے سبب جرمن سیاسی حلقوں میں مقبول ہیں،شارق جاوید اپنے دیرینہ دوست حسن رضا اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ جرمنی میں ”اردو ریڈیو ڈئچ لینڈ“ کے نام سے 24گھنٹے نشریات دینے والا ریڈیو پروگرام بھی کامیابی سے چلا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جرمنی میں کرکٹ کی بحالی کے لئے بھی کوشاں ہیں،شارق جاوید نے جرمنی میں مقیم ہم وطنوں کے نام پیغام میں کہا کہ جرمن سیاست میں تارکین وطن اہم کردار ادا کر کے اپنے ملک کا نام روزشن کر سکتے ہیں،جرمنی میں پچھلے برسوں میں اعلیٰ تعلیم کے لئے آئے پاکستانی آج جرمنی میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں انھیں جرمنی کی سیاست میں عملی حصہ لینا چاہئے،شارق جاوید جرمنی کی مقبول سیاسی پارٹی ”گرین“ سے وابستہ ہو کر جرمنی کی سیاست میں خاصے متحرک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں