سی پیک کے اہم منصوبے مانسہرہ تھاکوٹ موٹروے کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا

مانسہرہ:  پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک) کے اہم منصوبے مانسہرہ تھا کوٹ موٹروے کو کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی پیک کے اہم منصوبے مانسہرہ۔تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر مکمل ہو گئی۔

ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ اس اہم موٹروے کو جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ نیشنل ہائی وے (این ایچ اے) اور وزارت مواصلات منصوبے پر کام مکمل کیا، مانسہرہ۔تھاکوٹ موٹروے کا سفر خوبصورت اور دلکش ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں