آرمی چیف اور بل گیٹس کے مابین ٹیلیفونک رابطہ

 اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

فوج کے ادارۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان میں پولیو کی روک تھام کے لیے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا کے باوجود آئندہ چند ہفتوں میں انسدادپولیومہم شروع کی جائےگی۔ انسداد پولیو مہم کےورکرزکوروناوبا کی روک تھام میں بھی پیش پیش ہیں۔ صحت عامہ کےحوالےسےفوج اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ پاک فوج کی  قومی ذمہ داری ہے۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق  کوروناوباکےحوالےسےآگاہی کی فراہمی اورٹیکنالوجی کےاستعمال پربھی بات چیت ہوئی اور کورونا وائرس کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  اس موقعے پر بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاک فوج سیکورٹی اور مانیٹرنگ کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں