چرچ اور مساجد میں ہم آہنگی قابل تحسین ہے علامہ سید فرحت حسین شاہ

فرینکفرٹ (سیّد اقبال حیدر)رمضان المبارک کے ایّام نے یورپ میں مقیم تمام مسلمانوں کواپنی رحمتوں سے سکون ِقلب سے نوازا،لوگوں نے ماحول میں کرونا وبا سے پھیلی بے سکونی و پریشانی میں پروردگار عالم کی بارگاہ میں معمول سے زیادہ گڑگڑا کر دعائیں کیں اور انھیں ان عبادات سے قدرے سکون حاصل رہا،ان دنوں خاص قابل ذکربات جرمنی میں عیسائی برادری کے چرچ اور عیسائی پیشواؤں کا طرظِ عمل تھارمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو جرمنی کے دارلحکومت برلن میں نمازِ جمعہ کے لئے اپنے چرچ کے بڑے ہال کی مسلمانوں کو پیشکش کر دی تاکہ نماز جمعہ کے دوران درمیانی فاصلہ برقرار رہے اور نمازی اپنی عبادت چرچ میں سر انجام دے سکیں،کچھ مقامات پر مساجد کو لاؤڈ اسپیکر کی اجازت بھی دی مل گئی اور اس باہمی ہم آہنگی کا سلسلہ جرمنی کے دیگر تک شہروں پھیل گیا نماز عید کے لئے برلن ہیمبرگ،میونخ میں مساجد میں جگہ کی کمی اور ایس او پیزکی وجہ سے نمازیوں کے لئے چرچ کے دروازے کھول دئے گئے چرچ کی انتظامیہ اور مذہبی پیشواؤں نے کھلے دل سے ہم آہنگی اور یک جہتی کا مظاہرہ کیا جسے مساجد کی انتظامیہ اور علمائے کرام نے چرچ اور مساجد کے درمیان محبت بھرے روابط اور اتحاد بین المذاہب رابطے کا آغاز قرار دیا،حیرت ناک تبدیلی یہ نظر آئی کہ جرمنی کے کچھ انتہا پسند جو اسلامی فوبیا کا شکار تھے،سیاسی پناہ گزینوں اور مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ بیان دیتے نظر آتے تھے اس موقع پر انھوں نے بھی خاموشی اختیار کی،اس باہمی بھائی چارے کی بڑی مثال فرینکفرٹ کے ایک بڑے چرچ اور ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے درمیان نظر آئی،چرچ کی انتظامیہ نے نمازِعید کے لئے مسلمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام مذاہب ملکر انسانیت کے لئے کام کریں،منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ علامہ فرحت حسین شاہ نے کرسچین کیمونٹی اور مسلمانوں کے درمیان محبت رواداری کا خوشگوار آغاز قرار دیتے ہوئے چرچ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر نمازیوں نے بھی کرونا کے حفاظتی ایس و پیز کا خیال رکھا، منہاج القرآن کے ذمہ دار منتظم محمداقبال خان کے مطابق نماز عید کے بعد ایک دوسرے سے گلے نہ ملنا سب کے لئے تکلیف دہ تھا مگر حکومتی احتیاتی تدابیر کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا،خصوصی دعا کی گئی کہ تمام دنیا کو اس عالمی وبا سے نجات حاصل ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں