کورونا وائرس کی صورتحال، وزیراعظم کا قوم کو پھر اعتماد میں لینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پیر کے روز اپنے خطاب میں کرونا وائرس کے صورتحال کے پیش نظر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے قوم کو ایک بار پھر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کی ہے۔ وزیراعظم پیر کو قوم کے سامنے تمام صورتحال رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھوں گا۔ مشکل وقت میں لیڈرشپ کا امتحان ہوتا ہے۔ گھبراہٹ میں کئے جانے والے فیصلے درست نہیں ہوتے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں تمام تر ملکی وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں کہ نرمی سے کہی جانے والی بات مان لیں۔ سختی میں کئے جانے والے فیصلے آپ کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ ادارے ہر طرح سے عوام کی مدد کے لئے تیار رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں