سید اقبال حیدر کی کتاب “ گلستان کربلا “ کی تقریب رونمائی

بین الاقوامی شاعر ادیب اور کالمسٹ سید اقبال حیدر کی کتاب “ گلستان کربلا “ کی تقریب رونمائی آرٹس کونسل کے احمد شاہ ہال میں منعقد کی گئی

آرٹس کونسل آف پاکستان کی ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام قبیلہ نظامت کے سیکریٹری ڈاکٹر ندیم نقوی کی جانب سے جرمنی سے تشریف لائے ہوئے بین الاقوامی شاعر ادیب اور کالمسٹ سید اقبال حیدر کی کتاب “ گلستان کربلا “ کی تقریب رونمائی آرٹس کونسل کے احمد شاہ ہال میں منعقد کی گئی

تقریب کی صدارت مایہ ناز محقق اور ادیب علامہ ارتضی عباس نقوی نے کی مقررین میں علامہ علی کرار نقوی امجد سدوزئی سید ابرار حسن شامل تھے شاعر عصر کوثر نقوی صاحب نے خوبصورت منظوم نذرانہ پیش کیا

مقررین نے سید اقبال حیدر کی شاعری اور شخصیت پر اظہار خیال کیا اور ان کی اس کاوش کو بہترین تخلیقی اثاثہ قرار دیا علامہ ارتضی عباس نقوی نے کتاب پر تفصیلی مقالہ پیش کیا اور منتخب کلام پر سیر حاصل بحث فرمائی سید اقبال حیدر نے بھی اپنا کلام پیش کیا


آخر میں ڈاکٹر ندیم نقوی نے مختصر خطاب میں دور حاضر میں کتاب کی اہمیت اور حالات حاضرہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کی آمد کا شکریہ ادا کیا تقریب میں شہر کراچی کی مشہور معروف ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت فرمائی


اس خوبصورت تقریب کو شمس الناظمین شجاع عباس ایڈوکیٹ کی نظامت نے چار چاند لگائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں