عمران خان کنٹینر کی سیاست اب ترک کریں سید زاہدعباس

ذوالفقار علی بھٹو ایک عہد ساز شخصیت کانام ہے وجیہ الحسن جعفری

فرینکفرٹ (نمائیندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی نے پاکستان ہاؤس درائے آئش میں 52 یوم تاسیس کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں جرمنی کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے شرکت کی۔PPP جرمنی کے سینئر رہنما مرزا راسد نسیم نے اس محفل کے انتظامات کو بخوبی انجام دیا،نظامت کے

4فرائض سید شبیہ الحسن نے اپنے مخصوص لب و لہجہ میں انجام دئے،پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدرسید زاہد عباس نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا پاکستان کو آمریت کے جال سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی سزا میرے قائد کو دی گئی،بھٹو نے مغرب کی اجارہ داری کو توڑ کر مسلم بلاک کی بنیاد رکھی اور اس وقت کے مسلمان ممالک ذوالفقار علی بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کے قائل تھے۔مگراس دور کے میر جعفر میر صادق ذوالفقار علی بھٹو کے دشمن بن گئے اور انھیں قتل کر ڈالا،زاہد عباس نے عمران خان کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اب بازاری سیاست ترک کر کے ملک کے وزیراعظم کے روپ میں سامنے آنا چاہئے،پیپلز پارٹی غیر جمہوری انداز میں کسی کی حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتی مگر پیپلز پارٹی کسی سیاسی جماعت کو ملک کو غیرمستحکم کرنے کی بھی اجازت نہیں دے گی۔

پاکستان ایسوسی ایشن جرمنی کے صدرسید وجیہ الحسن جعفری نے ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں،آمر ضیا الحق نے بھٹو کا قتل نہیں کیا جمہوریت کا قتل کیا ہے،مزدور کی آواز کا قتل کیا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی محنتوں سے پاکستان کو اسلامی دنیا کی قیادت کا موقع مل رہا تھا ضیاء نے اس کا راستہ روک دیا اور ملک کو تباہی کے ایسے غار میں دھکیل دیا جس سے ہم آج تک نہیں آزاد ہو سکے،موجودہ حکومت کو سیاست دانوں کو اپنی ذاتی انا ذاتی مفاد ترک کر کے پاکستانی کی ترقی اور سلامتی کے لئے جدوجہد کرنا ہو گی۔تقریب سے سید پرویز زیدی،مرزا راسد نسیم،علی اکرم،طفیل بٹ،سید شبیہ الحسن نے پرجوش تقاریر کیں۔تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں