ماحولیاتی آلودگی دنیا کے لئے خطرہ :سیّد اقبال حیدر

ماحولیاتی آلودگی دنیا کے لئے خطرہ سیّد اقبال حیدر
دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے نتیجے میں خطرناک نتائج سے آگاہی کے لئے سیمنار اور مظاہرے کئے گئے اسی سلسلے میں جرمنی کے519 چھوٹے بڑے شہروں میں 630.000 افراد سٹرکوں پر نکلے ڈاکٹرز،پروفیسر،دانشوروں کے علاوہ عام شہر یوں نے پُرامن انداز میں نعروں،تقاریر کے ذریعے ریاست کے ذمہ داروں کی توجہ ماحولیاتی آلودگی کے نتیجے میں ہونے والے سنگین تباہ کن نتائج کی طرف دلائی،فرینکفرٹ میں نکلنے والے جلوس میں 9.000 افراد نے شرکت کی موسمی تبدیلیوں پر کام کرنے والے فرینکفرٹ میں جرمن تحقیقی ادارے ”زینکن برگ ریسرچ سینٹر“ کے ذمہ دار پاکستان نژاد سائنسدان ڈاکٹر طاہر علی کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے سمندر اور منجمد خطوں بشمول قراقرم گلیشئر کو جتنا نقصان آج ہو رہا ہے اتنا کبھی پہلے نہیں ہوا،دنیا بھر کے سائنسدان فضا میں کاربن ڈائی اکسائیڈ اور دوسری خطرناک گیسوں کے اخراج میں فوری کمی لانے پر زور دے رہے ہیں،بلخصوص پاکستان کے شمالی علاقوں میں زیادہ تر ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھوئیں میں بڑی مقدار میں بلیک کاربن کے انتہائی باریک ذرات موجود ہوتے ہیں جو نشیب میں جاکر گلیشئر کے دامن میں جمع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے برف میں سورج کی روشنی کو منعکس کرنے کا عمل متاثر ہوتا ہے جس کے نتیجے میں برف کے ذخائرسورج کی روشنی کو زیادہ جذب کرنے لگتے ہیں اور گلیشیرز کے پگھلنے کا عمل غیرمعمولی طور پر تیز ہو جاتا ہے،پاکستان میں بہنے والے دریاؤں کا پانی انھیں گلیشئرز سے حاصل ہوتا ہے،آج تیزی سے پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلیشئرز کی صورت میں موجود میٹھے پانی کے ذخائرز میں دن بدن کمی آ رہی،گرمی کی لہروں میں اضافہ مستقبل میں ہمار ملک کو بدترین خشک سالی سے دوچار کرنے جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت پچھلے کچھ سالوں سے ماحولیاتی تبدیلیوں ست نپٹنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے مگر یہ ناکافی ہیں لاہور،کراچی اور دیگر شہروں میں سموک الارم کے خطرناک اثرات نے شہروں اور گردونواح میں بسنے والے شہریوں کی زندگی دوبھر کر دی ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ ٹی وی شوز سے نکل کر حکومتی ذمہ داران عملی اقدامات کریں ملک میں نئے درختوں اور جنگلات کی تعداد میں اضافہ ہنگامی بنیادوں پر کرنا انتہائی ضروری ہے،پلاسٹک بیگوں کی جگہ سوتی بیگ متعارف کرائے جائیں،جگہ جگہ کوڑا کرکٹ جلانے کے خلاف سخت اقدامات ہوں،سمندر میں کوڑاکرکٹ اور کیمیکل پھینکنے والوں کے لئے سخت سزائیں تجویز ہوں ماحولیاتی تبدیلی عالمی چیلنج ہے اس لئے ہمارے ملک میں ہی نہیں دنیا بھر میں زمینی سطح پر فضائی آلودگی سخت اقدامات کرنا ضروری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں