ایتھنز میں مراسم عزاداری کے عنوان سے سمپوزئم کا انعقاد

ایتھنز اسکول آف فائن آرٹس میں منعقد ہونیوالے اس سمپوزئم کوریسرچ سینٹربرائے ہیومنیٹیزکا اشترراک حاصل تھا جس میں ممتازیونانی دانشور،ریسرچ اسکالرز،ادبی شخصیات اور یونانی صحافی شریک ہوئےاورنواسہ رسولؐ امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ ا ور اُنکے رفقا ءکی عظیم قربانی کی یاد میں منائے جانیوالے سوگ اور قدیمی یونانی مشترکات پر روشنی ڈالی

ایتھنز(رپورٹ)  رواں ہفتے یونان کے دارلحکومت ایتھنز میں شیعہ مسلم کمیونٹی گریس کیجانب سےمراسم عزاداری سمپوزئم کا انعقادکیا گیا، ایتھنز اسکول آف فائن آرٹس میں منعقد ہونیوالے اس سمپوزئم کوریسرچ سینٹربرائے ہیومنیٹیزکا اشترراک حاصل تھا جس میں ممتازیونانی دانشور،ریسرچ اسکالرز،ادبی شخصیات اور یونانی صحافی شریک ہوئےاورنواسہ رسولؐ امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ ا ور اُنکے رفقا ءکی عظیم قربانی کی یاد میں منائے جانیوالے سوگ اور قدیمی یونانی مشترکات پر روشنی ڈالی ،

مقررین نے نوحہ خوانی میں واقعہ کربلا کی مصوری اور رزمیہ شاعری کیساتھ قدیمی یونانی ثقافتی قربت اور مماثلت پر بھی سیر حاصل گفتگو کی،امام مہدیؑ اور عزائے امام حسینؑ کےتسلسل پر گفتگو کیلئے معروف لبنانی محقق بھی ویڈیو لنک کے ذریعے سمپوزئم میں شامل ہوئے اور شرکاء کو اپنے موضوع کی مناسبت سے روشناس کرایا گیا، اس پروگرام میں یونان کے ممتاز اسکالروں، دانشوروں اور شعبہ تدریس سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کرکے عزاداری پرتحقیقی مقالےبھی پیش کئےجبکہ ترکی، جرمنی اور فرانس سے عزاداری کے حوالے سے ریسرچ اسکالرز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، سمپوزئم کے دوران یونان اورترکی میں عزاداری سید الشہدا ء کے موضوع پر بننے والی ڈاکیومنٹری فلمیں

بھی پیش کی گئیں،اختتام پر عزاداری سمپوزئم کے آرگنائزر سید اشیر حیدر نے شعائر حسینیؑ اور غیر اسلامی معاشرےمیں تبلیغ کے اثرات اورترویج عزاداری میں یونانی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے کردارپراظہار خیال کیااور سمپوزئم میں شرکت کرنے والے تمام طالبعلموں، اسکالروں، دانشوروں، پروفیسر صاحبان اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزاداری سمپوزئم کو احسن طریقے سے انجام دینے میں تعاون کرنے والے تمام افراد اور اداروں کی خدمات کو سراہا۔اس سمپوزئم میں یونانی طلبا اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں