ثریا شہاب مظفر شیخ کی یاد میں ایک تقریب

ہیومن ویلفیر ایسوسی ایشن جرمنی کے زیراہتمام ایک خوبصورت پُروقار شام کا اہتمام کیا گیا

فرینکفرٹ (نمائیندہ خصوصی) یورپ کی صحافتی حلقوں میں مقبول و ہردل عزیز ثریا شہاب اور مظفر شیخ اب اس دنیا میں نہیں ہیں ان کی یاد میں ہیومن ویلفیر ایسوسی ایشن جرمنی کے زیراہتمام ایک خوبصورت پُروقار شام کا اہتمام کیا گیا جس میں ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر اسلم سید،جرمن پروفیسرڈاکٹر آلموتھ ڈیگنراور پاکستان کی معروف ٹی وی اسٹار سعدیہ امام مہمان خصوصی تھیں۔صدارت کی مسند پر شعیب منصور کونسلیٹ جنرل آف پاکستان تشریف فرما تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سرورکائینات سے ہوا۔تقریب کے میزبان ہیومن ویلفیر ایسوسی ایشن جرمنی کے چیرمین سید اقبال حیدر نے آغاز میں کہا کہ مظفر شیخ اور ثریا شہاب یورپ کے صحافتی حلقوں میں مقبول اور ہردلعزیز تھے دونوں نے اپنی کیمونٹی ہی نہیں جرمنی میں ہر پریشان حال کی بے لوث مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش کی،صحافت پاک فریضہ سمجھ کر سرانجام دیا۔ثریا شہاب اور مظفر شیخ نے جرمنی میں مشاعروں اور ادبی تقریبات کے انعقاد میں ہمیشہ میرا ساتھ دیااور قدم بہ قدم میرے ساتھ رہے،جرمنی میں اردو ادب کے فروغ کے لئے ان دونوں نے بھرپور کردار ادا کیا۔

ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر اسلم سید نے کہا صحافت پیغمبرانہ پیشہ ہے اگر صحافی ایماندار ہے تو وہ اپنے قلم سے معاشرے کی برائیوں کو ظاہر کر کے اس کا خاتمے کی مہم کا آغاز کر سکتا ہے،جرمن پروفیسرڈاکٹر آلموتھ ڈیگنر نے کہا کہ آج بچھڑے ہوئے دوستوں کے لئے ایک شام میں شرکت کر کے انھیں بہت خوشی ہوئے،مخلص دوست ہی اپنے اچھے دوستوں کو یاد رکھتے ہیں اور ان کی یاد میں تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں،

معروف ٹی وی اسٹار سعدیہ امام نے کہا کہ جرمنی میں ان کی ہی پہلی ادبی تقریب ہے اس پُروقار تقریب میں ثریا شہاب اور مظفر شیخ کی خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں۔شعیب منصور کونسلیٹ جنرل آف پاکستان نے کہا انھیں جرمنی آئے لگ بھگ ایک سال ہوگیا ہے اس عرصہ میں آج تک انھوں نے ہر انسان سے شیخ مظفر کی تعریف ہی سنی ہے کسی نے آج تک کوئی شکوہ نہیں کیا اور بڑے انسانوں کی یہی تعریف ہوتی ہے کہ وہ موجود نہ ہوں تو ہر زبان پر ان کی تعریف جاری ہو۔

تقریب سے سجاد نقوی،حافظ عبدالرحمن،پرویز زیدی،ارشاد ہاشمی، عطاؤرحمن اشرف نے خطاب کیا، اس محفل مین خانوادہ شیخ مظفر کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین شہر نے شرکت کی۔حاجی نذر، سید حامد،حسن رضا،بلال شیخ اور ثقلین نقوی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا تقریب کے اختتام پر شیخ مظفر کے دیرینہ دوست سجاد نقوی نے مہمانوں کی خدمت میں لذیزچٹ پٹی بریانی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں