رحمت للعالمین (ص) اور صادق آل طاہرین (ع) کا جشن ولادت

سرور کائنات رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر عالم اسلام جشن و سرور میں غرق ہے۔

فخر کائنات حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فرزند حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے ہر جگہ محافل مقاصدہ کا سلسلہ جاری ہے اور سبھی مذہبی مقامات، سرکاری عمارتوں اور سڑکوں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے جبکہ لوگوں نے اپنے گھروں میں بھی جشن سرکار دوعالم کی مناسبت سے چراغانی کی ہے-

حضور نبی کریم ص کے چاہنے والے نوجوان سڑکوں پر جگہ جگہ میٹھائیاں تقسیم کر کے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں