پہلا ٹی 20: پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش ویمنز کوہرادیا

پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش ویمنز کو 14 رنز سے ہرادیا، مہمان ٹیم کی رومانہ احمد کی نصف سنچری بھی ٹیم کے کام نہ آئی، بسمہ معروف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش ویمنز ٹیم 127 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 112 رنز تک محدود رہی، میزبان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، رومانہ احمد کی نصف سنچری بھی ٹیم کے کام نہ آسکی۔

پاکستان کی جانب سے انعم امین نے 2، ڈیانا بیگ، عالیہ ریاض، سعدیہ اقبال اور کائنات اقبال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بسمہ معروف کو 34 رنز اور ایک وکٹ لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان ویمنز کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی، دوسرا میچ 28 اکتوبر کو کھیلا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں