عاشقان نواسہ رسول کا کربلائے معلی کی جانب سفر عشق

کستان، ہندوستان،یورپ،امریکہ کے علاوہ دنیا بھر سے عاشقان نواسہ رسول ﷺ کا سفر عشق کربلائے معلی کی جانب رواں دواں ہے

پاکستان، ہندوستان،یورپ،امریکہ کے علاوہ دنیا بھر سے عاشقان نواسہ رسول ﷺ کا سفر عشق کربلائے معلی کی جانب رواں دواں ہے،عراق کے سرکاری اعداوشمار کے مطابق پچھلے برس 2018 میں لگ بھگ  2کروڑ زائیرین ِ حسینی نے کربلا کی جانب مارچ میں حصہ لیا جن میں 20 لاکھ ایرانی زائیرین تھے، امسال معتبرزرائع کے مطابق یہ تعداد پچھلے برس سے کہیں زیادہ ہوگی،اس سفر عشق میں دنیا بھر کے ممالک سے زائیزین ہوائی سفر،شپ بسوں کے علاوہ پیدل بھی روانہ ہوئے،اب یہ قافلے عراق کی مختلف سمتوں بلخصوص نجف اشرف سے”لبیک یا حسین ؑ“ کے نعرے لگاتے ہوئے کربلا پہنچنے والے ہیں،زائیرین کی راہوں میں نظریں بچھائے مومنین ان کی خدمت میں سبقت لینے میں سرگرم ہیں، سب کی منزل چہلم امام حسین ؑ کے روز کربلائے معلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں