سندھ میں بدعنوان افسران کا ڈیٹا تیار کر لیا گیا

سندھ میں بدعنوان سرکاری افسران کاڈیٹا تیارکرلیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق احتسابی اداروں کےانٹیلی جنس یونٹ نے یہ خفیہ رپورٹ بنائی ہے،بدعنوان سرکاری افسران کی تفصیلات جمع کرنےمیں ایک سال لگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹاجمع کرنےکیلیےایف بی آرسے بھی معلومات لی گئی ہیں،کرپٹ افسران کی غیرملکی شہریت،دوروں کی تفصیلات اور کرپٹ افسران کےاہل خانہ سمیت اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرلی گئیں۔

اہم اورپرکشش عہدوں پرطویل عرصےسےتعینات افسران اورعملےکےکوائف جمع کیےگئے ہیں،سیاسی پشت پناہی والےافسران اوراہم منصوبوں کےڈائرکٹرزکی فہرستوں پرمرحلہ وارکارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں