پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اوگرا

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

(آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) اوگرا نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبرکے لیے اوگرا کا ورکنگ پیپر اگلے ہفتے تیار ہوگا جب کہ قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی سمری 30 ستمبر تک بھجوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جب کہ اوگرا نے سمری وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں