امریکا میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد چودہ ہو گئی

لاکھوں گھر بجلی سے محروم، سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک طوفان کی شدت میں کمی آ جائے گی۔

امریکا میں فلورنس طوفان کی تباہ کاریاں جاری، طوفانی ہواؤں اور تیز بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا، لاکھوں گھروں میں بجلی کی فراہمی منقطع،،درخت اکھڑ گئے۔

سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے عوام کو آمدورفت کے مسائل کا سامنا ہے، طوفان کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واشنگٹن اور میری لینڈ سمیت کئی امریکی ریاستوں میں طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چند روز میں طوفان کی شدت میں کمی آ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں