تحریک انصاف نے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے سردار عثمان بزدار کو نامزد کردیا

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کی نامزدگی کی خبر دی۔

عمران خان نے اپنے بیان میں سردار عثمان کی نامزدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان کا تعلق پنجاب کے پسماندہ علاقے سے ہے جہاں نہ پانی ہے نہ بجلی۔

ان کا کہنا تھا کہ سردار عثمان کے گھر میں خود بھی بجلی نہیں ہے، وہ جانتے ہیں کہ غربت میں رہنا کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ سردار عثمان بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پنجاب کے حالات بدل دیں گے۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار پی پی 286 ڈی جی خان سے 26 ہزار 897 ووٹ لے کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں