ایران میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر عوامی مقامات پر تہنیتی پیغامات کی تشہیر

برادر اسلامی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر مشہد میں آمد و رفت کی سہولیات کی جگہوں پر الیکٹرونک اسکرینوں پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ٰی اور قائداعظم محمد علی جناح کی تصویروں والے تہنیتی پیغامات کی مسلسل تشہیر کی گئی ہے۔

 مملکت خداداد پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر برادر اسلامی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر مشہد میں آمد و رفت کی سہولیات کی جگہوں پر الیکٹرونک اسکرینوں پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ی اور قائد محمد علی جناح کی تصویروں والے تہنیتی پیغامات کی مسلسل تشہیر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کی تاریخ میں اسلامی جمہوریہ ایران میں پہلی مرتبہ والہانہ انداز میں عوامی سطح پر مبارکباد کے پیغامات کی تشہیر کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں