چمن: سپیشل برانچ آفس کے سامنے دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

چمن میں دہشت گردی، مال روڈ پر پولیس کے دفتر کے سامنے دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 14 افراد زخمی، کئی گاڑیوں کو نقصان، فورسز کا سرچ آپریشن جاری

بلوچستان کے علاقے چمن میں سپیشل برانچ کے دفتر کے باہر دھماکے سے ایک شخص کے جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکا موٹر سائیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم سے کیا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں