ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کی پی ٹی آئی کے سربراہ سے ملاقات

علامہ راجہ ناصر جعفری نے کہا کہ پاکستان میں انتہا پسند ی کے خاتمے کے لئے جدوجہد کو اولین ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا۔

عمران کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں امید کرتے ہیں پی ٹی آئی قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے باوقار خارجہ پالیسی بنائے گی۔ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمرا ہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات میں کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتہا پسند ی کے خاتمے کے لئے جدوجہد کو اولین ترجیحات میں شامل کرنا ہوگامعاشرے کو کرپشن کے ناسور سے پاک کرنے کے لئے بلاتفریق احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہو گا۔ میرٹ اور انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانا ملکی ترقی اور امن کے لئے ناگزیر ہے ، امید کرتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی بنائے گی پاکستان ایشیا کا دل اور بیس کروڑ عوام کا ایٹمی ملک ہے ہمیں دنیا میں پاکستان کی باوقار حیثیت کو واپس دلانا ہو گی۔اس موقع پر چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن میں حمایت اور تعاون پر سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کیا۔اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ سیاسی اتحاد آئندہ بھی جاری رہے گا ہماری جدوجہد پر امن مستحکم اور شدت پسند ی سے پاک قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کے لئے جاری رہے گی۔ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم سیداسد عباس نقوی ،سید شہریار محسن اور نثار علی فیضی موجود تھے جبکہ پاکستا ن تحریک انصاف کے سینئررہنماجہانگیرترین،عارف علوی اور ندیم افضل چن موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں