پاکستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں 0-5 سے ہرادیا

پاکستان کا زمبابوے کے خلاف کلین سویپ، گرین شرٹس نے پانچواں ون ڈے 131 رنز سے جیت لیا۔ 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوررز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 233 رنز بنا سکی۔

بولاوائیو میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میں زمبابوے کو 131 رنز سے شکست ہوئی۔ شاہینوں کی جانب سے دیے گئے 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 233 رنز ہی بنا سکی۔ زمبابوے کے اوپنرز کی جانب سے 66 رنز کا آغاز فراہم کیا گیا۔رائن مرے 47، پیٹر مور 44 اور پرنس مسوری 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں