فلسطین کے بارے میں امریکی شیطانی پالیسیاں ناکام ہوں گی:آیت اللہ سید علی خامنہ ای

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مکہ اور مدینہ پر تمام مسلمانوں کی حق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جو شخص اور حکومت حج ابراہیمی کا راست روکے گی وہ ” صد عن سبیل اللہ ” کی مرتکب قرار پائےگي۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلامی نظام کی تشکیل اور سیاسی میدان میں اسلام کے ورود کی بنا پر ان لوگوں کی کوششیں باطل اور ناکام ہوگئیں جو دین کو سیاست سے الگ رکھنے کی کوشش کررہے تھے ۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اچ پھر ایسے افراد پیدا ہوگئے ہیں جو دین کو سیاست سے الگ رکھنے کا زمزمہ کررہے ہیں۔ حالانکہ حج دین اور سیاست باہمی ارتباط کا بہترین نمونہ ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: بیت اللہ الحرام ، مسجد الحرام اور مسجدالنبی (ص) پر تمام مسلمانوں کا حق ہے اور کسی کو حج واقعی سے روکنے کا کوئی حق نہیں ہے اور آگر کوئی حاکم یا حکومت ایسا کام انجام دے تو اس نے درحقیقت صد عن سبیل اللہ کا ارتکاب کیا ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حج کو امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا بہترین نمونہ قراردیتے ہوئے فرمایا: اب امریکہ نے فلسطین کے بارے میں اپنی شیطانی پالیسیوں کو صدی کا سودا اور معاملہ قراردیا ہے لیکن امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ صدی کا یہ معاملہ منعقد نہیں ہوگا اور امریکہ کی تفلسطین کے بارے میں تمام شیطانی پالیسیاں ناکما ہوجائیں گی اور بیت المقدس فلسطینیوں کا دارالحکومت باقی رہےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں