سہ ملکی سیریزفائنل : پاکستان نے آسٹریلیا کو 6وکٹ سے ہرا دیا

سہ ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ ٹرافی لفٹ کرلی ہے۔

میچ میں فخر زمان کے جارحانہ 91رنز باعث گرین شرٹس کو فتح حاصل ہوئی اور وہ مین آف دی میچ کے ساتھ مین آف دی سیریز بھی قرار پائے گئے۔ٹیم جیت کے لیے 4 اوورز میں 30رنز درکار تھے جب شعیب ملک اور آصف علی نے بلترتیب 43 اور 17رنز اسکور کیے اور آخر میں آصف علی نے وننگ شارٹ لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا ۔گرین شرٹس ، کینگروز کے 184رنز کے ہدف کے جواب میں اپنی اننگز کا آغاز اچھا نہ کرسکی تھی اور صرف 2رنز کے اسکور پر ٹیم کو 2 بیٹسمین سے ہاتھ دھونا پڑا جب صحبزادہ فرحان اور حسین طلعت صفر، صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔قومی ٹیم کی ابتداء میں 2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان سرفراز نے اوپنر فخر زمان کا ساتھ دیتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا تاہم 47رنز کے اسکور پر کپتان سرفراز احمد28رنز بنا کر فخر زمان کا ساتھ چھوڑ گئے ۔

فخرزمان نے اپنی اچھی فارم کو جاری رکھا اور 46 گیندوں پر جارحانہ 91 رنز اسکور کرکے ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ٹیم کے 154رنز کے مجموعی اسکور پر فخر زمان جاہئے رچرڈسن کو جارحانہ شارٹ کھیلنے پر وکٹ دے بیٹھے جبکہ سبسٹی ٹیوٹ فیلڈر نک میڈنسن نے بائونڈری کے قریب ان کا کیچ پکڑا تھا۔اس سے قبل کینگروز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 183 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو فتح کیلئے 184رنز کا ہدف دیا ہے، آسٹریلین کپتان فنچ نے47 رنز جبکہ آرکی شارٹ نے76رنز بنائے تاہم پاکستان کے محمد عامر 3وکٹیں حاصل کیں۔زمبابوے میں کھیلی جانے والی سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل کا ٹاس آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلوی اننگ کا آغاز عمدہ رہا اور ایرون فنچ اور شارٹ نے95رنز کا آغاز فراہم کیا تھا۔دوسری وکٹ میکس ویل کی صورت میں جلد گر گئی وہ صرف5رنز بنا سکے،شارٹ نے اپنی اننگ جا ری رکھی اور اپنی ٹیم کے مجموعے کو184تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیاتاہم ٹریوس ہیڈ نے19 اور مارکوس اٹوائنس12رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 3آسٹریلوی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاداب خان نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں